مندرجہ ذیل نشانات آپ غفلت یا ذیادتی شدہ بچوں میں محسوس کر سکتےہیں ۔ اگر آپکو ان میں سے کوئی بھی نشان نظر آئے یا اگر بچہ آپ پر اس بات کا انکشاف کرے۔
1۔ پُرسکون رہئے اور بچے پر مزید معلومات فراہم کرنے کے لئے ذبردستی نہ کریں ۔
2۔ بچے کو تسلی دیں اور ان کا شکریہ ادا کریں کہ انہوں نے آپ کو یہ بات بتائی اور پھر متعلقہ چائلڈ پروٹیکشن سروسزکو اس سے آگاہ کریں ۔
3۔ اس بات کو دھیان میں رکھئے کہ بچہ ایک وقت میں معلومات کا تھوڑا حصہ ہی فراہم کر سکتا ہے جب تک کہ اسے یہ یقین نہ ہو جائے کہ آپ کا رد عمل پُر سکون اور معاون ہے۔
مندرجہ ذیل چند ذیادتی کے نشانات ہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ بچہ ان میں سے کئی باتوں سے دوچار ہو لہٰذا یہ محض ایک گائیڈ لائن یا راہنمائی کے اصول ہیں ۔ اگر آپ بچے کے رویے میں واضح تبدیلیاں دیکھیں تو اس بات کی یقین دہانی کریں کہ کوئی ذیل سے متعلقہ تو نہیں ہے۔
جسمانی ذیادتی کے نشانات
بچے کی ظاہری صورت
-
غیر معمولی نیل، جلنے کے نشان یا ہڈی وغیرہ ٹوٹنا
-
دانت کاٹنے کا نشان
-
بار بار کے زخم جنکو ہر بار حادثے کے طور رپر بیان کیا جائے
-
اگر کوئی وضاحت اس چوٹ کے مطابق نہ ہو
-
کپڑوں کی لمبی بازو پہنےیا دوسرے ایسے کپڑے جن سے چوٹ یا زخم کو چھپایا جائے
رویہ
-
ناشگوار، چڑچڑاپن
-
غیر معمولی شرمیلا، جو لوگوں سے دور رہے
-
انتہانی بےچین کہ اسے کسی چیز سے خوشی نہ ہو
-
والدین سے خوف محسوس کرے
-
والدین سے علیحدہ ہونے پر کم افسردگی دکھائے یا بالکل افسردہ نہ ہو


غفلت کے نشانات
بچے کی ظاہری صورت
-
صفائی نہ رکھنا، گندے بال، جسم کا رنگ
-
موسم کے لحاظ سے غیر مناسب لباس
-
مجھے میڈیکل یا ڈینٹل کئیر کی ضرورت ہے
بچے کا رویہ
-
اکثر تھکاوٹ
-
مانگتا رہے یا خوراک چوری کرے
-
سکول سے اکثر تاخیر یا غیر حاضری
-
نافرمان رویہ
-
خود اعتمادی کی کمی


جذباتی ذیادتی کے نشانات
بچے کی ظاہری صورت
ہو سکتا ہے کہ دوسری ذیادتیوں کی نسبت اس قسم کی ذیادتی کے نشانات اتنے واضح نہ ہوں ۔ اس صورت میں رویہ شاید بہترین اشارہ ہے۔
-
دوستوں اور سماجی سرگرمیوں سے الگ تھلگ رہنا
-
سکول میں اکثر تاخیر یا غیر حاضری
-
خود اعتمادی میں کمی
-
نافرمان رویہ
-
سکول کی کارکردگی میں تبدیلیاں
جسمانی ذیادتی کے نشانات
بچے کی ظاہری صورت
-
پھٹے یا خون آلودہ کپڑے
-
اعضاء تناسل کے حصے میں درد یا خارش
-
جنسی ترسیل شدہ ا نفیکشن کا شکار
بچے کا رویہ
-
جنسی رویہ یا علم جو بچے کی عمر کے مطابق غیر مناسب ہے۔
-
دوسرے بچوں کو غیر مناسب طور پر چھونا ۔
-
رویے میں یکدم تبدیلی
-
چھوئے جانے پر بے انتہا جھجھک
اگر آپ کو شک ہے کہ بچہ ذیادتی کا شکار ہے تو اپنے متعلقہ چائلڈ پروٹیکشن سروسز سے رابطہ کریں اور ان سے ہدایات حاصل کریں ۔اگر آپ کا بچہ خطرے میں ہے تو وہ آپ کے خدشات کو سنیں گے اور اس کے لئے ضروری اقدامات لیں گے۔
آئیے بچوں کو محفوظ رکھیں !!


Program written and animated by Chrissy Sykes ©2017
Algeria, Bahrain,Comoros, Chad, Djibouti, Egypt, Eritrea, Iraq,Israel, Jordan, Kuwait, Lebanon, Libya, Mauritania,Morocco, Oman, Qatar, Saudi Arabia, Somalia, Sudan, Syria, Tunisia, United Arab Emirates, Yemen, Palestine, and Western Sahara.