3. تیسرا گانا "کیا اگر " کھیل
گانے کا مقصد
بچوں کو یہ سکھانا کہ وہ با اختیار طور پر انکار کریں
"اگر ایسا ہو " کھیل کسی بھی اس صورتحا ل پر لاگو کیا جا سکتا ہے جہاں آپ کو یہ شک ہو کہ بچے کے ساتھ کچھ غیر درست ہے۔ اس کھیل کو ان مشکل صورتحالوں کے جواب دینے کے لئے استعمال کریں جن سے بحفاظت طور پر نکلنے کا انہیں علم نہ ہو۔
مثالیں ۔۔۔
1۔ 'اگر ایسا ہو' کوئی دروازہ کھٹکھٹائے اور آپ گھر میں اکیلے ہوں ؟
الف) بالکل دروازہ نہیں کھولنا
ب) اگر وہ نہ جائیں تو پڑوسی یا کسی رشتہ دار کو بلائیں
پ) اگر آپ کو خوف محسوس ہو رہا ہے اور آپ کو مدد نہیں ملتی تو پولیس کو بلائیں ۔
2۔ 'کیا اگر ' نینی آپ کے نجی حصوں کو چھونے کی کوشش کرے؟
الف) انہیں منع کریں اور پھر جا کر کسی کو بتائیں
ب) چاہے و ہ آپ سے کہیں تو بھی اسے راز مت رکھیں
.
3۔ 'اگر ایسا ہو' کوئی اجنبی یہ کہے کہ ان کا چھوٹا کتا گم ہو گیا ہے اور وہ اسے
ڈھونڈنے میں آپ کی مدد چاہتے ہیں ؟
الف) انہیں بتائیے کہ آپ کو اجنبیوں کے ساتھ کہیں جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ بھلے ہی وہ آپ سے کہیں کہ ان کو واقعی آپ کی مدد کی ضرورت ہے – تب بھی آپ کو ان کو انکار کرنا ہے۔
ہمیں بچوں کو جتنا ممکن ہو سکے اتنی ذیادہ صورتحال کے لئے تیار کرنا ہے – لہٰذا ان کو سکھانے کے لئے نئی معلومات کے ساتھ گا نوں کی جانب واپس آتے رہئیے۔

بچوں کو اجنبیوں کی وضاحت دینا
اگر آپ بچوں کے ایک گروہ سے پوچھیں کہ ایک اجنبی کیا ہوتا ہے - آپ کو 20 مختلف جوابات مل سکتے ہیں ۔ جیسے کہ:
1. اجنبی ایک بُرا شخص ہوتا ہے
2. کوئی شخص جو آپ کو تکلیف دے
3. کوئی شخص جو آپ کو مٹھائیاں دے

ہم اپنے بچوں کو سکھاتے ہیں :
"اجنبیوں سے بات نہ کریں "
اجنبیوں کے ساتھ گاڑی میں نہ بیٹھیں "
"اجنبیوں سے مٹھائیاں مت لیں "
لیکن ۔۔۔ہم اکثر انہیں یہ بتانا بھول جاتے ہیں کہ اجنبی کیا ہے۔
لہٰذا پہلے ہمیں بچوں کو سکھانا ہے کہ ایک اجنبی کیا ہوتا ہے؟
اجنبی وہ شخص ہوتا ہے جسے ہم نہیں جانتے! ہو سکتا ہے کہ اجنبی :
ایک مرد یا ایک خاتون ہو، کوئی جوان یا بوڑھا ہو، وہ امیر یا غریب ہو سکتے ہیں اور کسی بھی رنگ کے ہوسکتے ہیں
ہمیں انہیں بتانا ہے کہ بےشک
تمام اجنبی بُرے لوگ نہیں ہوتے۔۔۔
اور کوئی انسان جن سے آ پ محبت کرتے اور جن پر آپ بھروسہ کرتے ہیں اگر وہ آپ کو کسی اجنبی سے متعارف کرائیں - تو وہ اجنبی دوست بن سکتا ہے۔
لیکن۔۔جب تک اور کوئی ایسا انسان جن سے آ پ محبت کرتے
اور جن پر آپ بھروسہ کرتے ہیں آپ کو کسی اجنبی سے متعارف نہ کرائیں
تب تک خود سے ان سے بات نہ کریں
ڈیجیٹل دور
آج کے اس ڈیجیٹل دور میں جب والدین اور بچوں کے متعلق معلومات باآسانی انٹرنیٹ پر میسر ہو ں جیسے کہ فیس بُک، ٹوئیٹراور کئی دوسرے ویب سائٹس ۔ وہاں سے لوگ آسانی سے بچے کے خاندان والوں کے نام ڈھونڈ سکتے ہیں اور انہیں اپنے ساتھ لے جانے لئے چالاکی سے استعمال کر سکتے ہیں ۔
بچوں کو بتائیے کہ بھلے ہی کوئی شخص ان کے اور ان کے خاندان متعلق بہت سی معلومات رکھتا ہو ، اگر وہ اسے نہیں جانتے تو وہ اجنبی ہیں اور ان کے ساتھ کہیں نہیں جانا۔
بچوں کو مثالیں دیں کہ اجنبی ان سے کیا کیا جھوٹ بول سکتے ہیں ، مثلاً :
الف) آپ کی امی کو دیر ہو رہی تھی اس لئے انہوں نے مجھے آپ کو سکول سے لینے کے لئے بھیجا ہے (ایسے لوگ تمام گھر والوں کے نام جانتے ہیں اور بچوں کو بےوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں )
ب) میری گاڑی میں بہت ہی پیارے سے چھوٹے چھوٹے کتے ہیں - کیا آپ انہیں دیکھنا پسند کریں گے؟
پ) میں آپ کو بہت دلچسپ چیز دکھانا چاہتا ہوں ۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو واپس چھوڑ کے جاؤں گا – آپ کو صرف وہ دیکھنا ہے – وہ حیرت انگیز ہے!!
ایک او ر اصول ہے کہ اجنبی سے کبھی کوئی تحفہ نہ لیں – چاہے وہ کتنا ہی خوبصورت تحفہ کیوں نہ ہو۔

ویڈیو میں سے سِنتھی کے الفاظ
اب ہم "اگر ایسا ہو" کھیلیں گے۔ اور اس گانے میں ہم سیکھیں گے کہ آپ کو کیا کرنا ہے اگر کوئی شخص جسے آپ نہیں جانتے ہوں اور وہ آپ کو کہیں پر لے جانے کی کوشش کرے، یا کوئی آپ کے نجی حصوں کو چھونے کی کوشش کرے۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آ پ کے نجی حصے کہا ں ہیں؟ وہ وہاں ہیں جہاں سے آپ کے انڈر وئیر یا پینٹ نے ڈھانکا ہوا ہے۔ کسی کو بھی آپ کے نجی حصوں کو چھونا نہیں چاہئے سوائے اس کہ جب آپ بہت چھوٹے ہوں اور امی اور ابو آپ کو وہاں سے دھوئیں لیکن جلد ہی آپ خود ایسا کرنا سیکھ جائیں گے۔ یا ہو سکتا ہے اگر آپ بیمار ہوںیا زخمی ہوں اور امی ابو یا ڈاکٹر کو وہاں کوئی دوائی لگانی پڑ جائے ۔ لیکن اس کے علاوہ کسی کو آپ کے نجی حصوں کو چھونا نہیں چاہئے۔
ہم یہ بھی سیکھیں گے کہ اگر کوئی ہمارے گھر میں یا رشتےداروں میں سے ہمیں تکلیف دے یا کچھ ایسا کرے جو آپ کو اچھا نہ لگےتو ہمیں کیا کرنا چاہئے ۔ اس کھیل میں آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ چِلانا ہے "نہیں" اس لئے میں چاہوں گی کہ آپ اونچی آواز میں چِلائیں۔
"اگر ایسا ہو" کھیل
ہم "اگر ایسا ہو" کھیل کھیلنے جا رہے ہیں
یہاں آپ کے لئے سوال اور جواب ہیں
اگر آپ کو ہر بار جیتنا ہے
تو آپ کو یہ کرنا ہے
نہ کہیں! بس نہ کہیں!
"اگر ایسا ہو" ، سکول کے بعد
ایک اجنبی شخص آپکو گھر لے جانے کی کوشش کرے
اور اس کے پاس ایک نئی چمکتی ہوئی گاڑی ہو
اور وہ کہے "ہیلو ! کیا آپ کو سواری چاہئے؟"
اوہ نہیں، آپ تو اجنبی ہیں
میں آپ کی گاڑی میں سواری نہیں لوں گا/گی
کیونکہ میرے امی ابو نے مجھے کہا ہے
اگر میں کسی کو نہیں جانتا/جانتی تو ان کے ساتھ کبھی نہ جاؤں، میں نہ کہوں!! صرف نہ کہوں!!
"اگر ایسا ہو" ، آپ گھر میں ہوں
اور بچوں کی آیا آپ کا خیال رکھ رہی ہو
اور وہ آپ کے کپڑوں کے اندر آپ کو چھونے کی کوشش کریں
آپ کیا کریں گے؟
آپ کہیں گے ، نہیں آیا
میں نہیں چاہتا/چاہتی کہ آپ مجھے وہا ں چھوئیں
کیونکہ وہ میرے نجی حصے ہیں
اور میرا جسم آپ کا نہیں ہے، میں نہ کہوں گا/گی!! صرف نہ کہوں گا/گی!!
ہم "اگر ایسا ہو" کھیل کھیلنے جا رہے ہیں
یہاں آپ کے لئے سوال اور جواب ہیں
اور اگر آپ ہر بار جیتنا چاہتے ہیں
تو آ پ کو بس یہ کرنا ہے، نہ کہنا ہے! بس نہ کہنا ہے!
"اگر ایسا ہو"، کوئی ہو
دوست یا آپ کے رشتے دار
اور وہ آپ کو چھوئیں یا تکلیف دیں
اور اس سے آپ کو بُرا یا عجیب سا لگے، آپ کیا کہیں گے؟
آپ نہ کہیں گے!
برائے مہربانی ایسا مت کریں
مجھے آپ کا اس طرح سے چھونا پسند نہیں حالانکہ آپ مجھے اچھے لگتے ہیں
برائے مہربانئ میرے ساتھ نرمی سے پیش آئیں
کیونکہ آپ کو معلوم ہے نا کہ میں چھوٹا/چھوٹی ہوں
میں نہ کہوں گا/گی! بس نہ کہوں گا /گی!


Program written and animated by Chrissy Sykes ©2016
Urdu Translation by Neeraj Siddiq