top of page

5. پانچواں گانا پیار نرمی ہے

گانے کے مقاصد

بچوں کو یہ سکھانا کہ محبت  مہربان  ہوتی ہے اور یہ  خیا ل رکھنے کا، بانٹنے کا اور بھروسے کا نام ہے ۔ 

کیونکہ بچوں کا تعلق مختلف خاندانوں اور مختلف پس منظروں سے ہوتا ہے لہٰذا   جو باتیں ایک  ایسے بچے کے لئے عام ہو سکتی ہیں  جو مار پیٹ والے اور بدسلوکی والے گھر انے سے آیا ہو  وہی باتیں کسی دوسرے بچے  کو عجیب معلوم ہو سکتی ہیں ۔ اس لئے اس پر بحث کی جانی ضروری ہے کہ  محبت کیا ہے اور لوگ بچوں سے  محبت کا اظہار کیسے کرتے ہیں اور  گھر میں ان کی توقعات کیا ہو نی چاہئے۔ 

یہاں بحث کے لئے کچھ نقطے ہیں:

' بچوں کے ساتھ نرم مزاجی سے محبت کا اظہار کیا جائے

'ان کا دھیان اور خیال رکھا جائے

' ان کے پاس کھانے کے لئے مناسب خوراک ہو

'ان کے کپڑے صاف ہوں

'کسی کو اس بات کی یقین دہانی کرنی ہے کہ ان کے دانت صاف ہوں اور انہوں نے غسل لیا ہو

'یہ کہ ان کے بال ٹھیک سے بنے ہوئے ہوں 

'کوئی ایسا شخص ان کے پاس موجود ہو جنہیں وہ اپنے مسائل بتا سکیں اور جو ان کی بات سُنے

' کوئی ایسا شخص جو انہیں پڑھ کر سُنائے

' کوئی ایسا شخص جو ان کی اداسی میں انہیں خوش کرنے کی کوشش کرے

' کوئی ایسا شخص جس پر وہ  بھروسہ کر سکیں
 

دوبارہ، یہ  بات کرنے کے لئے محض چند نقطے ہیں ۔ اس موضوع کو کلا س میں بات چیت کرنے کے استعمال کیجئے اور دوبارہ  لکھئے یا تصویر کشی کیجئے جس سے  ان کی خوشی، اداسی اور کسی اس مسئلے کا اظہار ہو جو انہیں پریشان کر رہا ہے۔

دیڈیو  میں  سے سِنتھی کے الفاظ

آئیں پیار کے بارے میں بات کریں،  یہ بہت ضروری ہے کہ لوگ آپ سے پیار کریں اور لوگ آپ کو تکلیف دے کر اپنے پیار کا اظہار نہیں کرتےیا کوئی ایسی حرکت کر کے جو آپ کو عجیب لگے۔

جو لوگ آپ سے پیا ر کرتے ہیں وہ اس کا اظہار ایسے کام کر کے کرتے ہیں جو آپ کو پسند ہیں جیسے کہ  کتابیں پڑھنا، گیمز کھیلنا، مزے کرنا، چلنے پھرنے کے لئے جانا اور آپ کو سائیکل چلانا سکھانا۔

پیار کا مطلب ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے۔ ہمارے والدین اورخیال رکھنے والے اس طرح سے ہمارا خیال رکھتے ہیں کہ  ہمیں کھانا کھلائیں، اس بات کا دھیان رکھیں کہ  ہم نے دانت صاف کیے ہیں، اور ہمارے پاس پہننے کے لئے صاف کپڑے ہیں، اور اگر ہم بیمار ہوں تو ہمیں ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہمارا ٹھیک سے دھیان رکھا جائے تاکہ  ہم بڑے ہو کر صحت مند، خوش اور مضبوط بنیں۔ 

پیار نرمی ہے –  گانے کے الفاظ

پیار مہربان ہے، میرے ساتھ گائیں اور آپ کو معلوم ہو جائے گا

ایسی بہت سی اچھی چیزیں ہیں جو ہم کر سکتے ہیں

اپنے پیار کا اظہار کرنے کے لئے

کیا آپ مجھے کوئی کہانی نہیں سنائیں گے

یا باہر چلیں اور  گیند سے کھیلیں

آپ میری سائیکل چلانے میں میری مدد کر سکتے ہیں

تاکہ میں گر نہ جاؤں

 

ایسی بہت سی چیزیں ہیں

جو ہم ایک ساتھ کر سکتے ہیں

ایسے بہت سے طریقے ہیں

جن سے ہم  اس بات کا اظہار کر سکتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں

ایسے بہت سارے وقت آتے ہیں جب ہم ایک دوسرے کو یہ بتا سکتے ہیں کہ ہم ان سے پیار کرتے ہیں

اگر آپ کے پاس کچھ وقت ہے

تو میں آپ کے ساتھ وقت گزارنا چاہوں گا/گی

پیار نرمی ہے

پیار مہربان ہے

ویڈیو میں سے سِنتھی کے الفاظ

مجھے امید ہے کہ آپ کو ہمارے ساتھ گانوں کو گانے میں مزہ آیا ہو گا اور یہ کہ آپ ان باتوں کو یاد رکھیں گے جو آپ نے اپنے خاص جسم کے بارے میں سیکھیں ہیں۔

ناں کہنا یاد رکھیں!! اگر کوئی آپ کے نجی حصوں کو چھونے کی کوشش کرتا ہے یا اگر لوگ ایسی  چیزیں کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو آپ کو عجیب لگتی ہوں یا تکلیف دیتی ہوں۔

 

یہ اصول یاد رکھئے ' اگر آپ کو ٹھیک نہیں لگتا – اسے مت کریں!!'  اوراگر آپ کو تکلیف پہنچ رہی ہے یا آپ کو کوئی تنگ کر رہا ہے یا چھو رہا ہے تو  کسی کو بتانا مت بھولیں  ۔ تب تک بتاتے رہیں جب تک کوئی آپ کی بات نہ سُن لے۔  آپ ہرگز ہرگز ہار نہ مانیں!!

 

آئیے یہ گانا ایک مرتبہ پھر سے گائیں :میرا جسم میرا جسم ہے" !!

Program written and animated by Chrissy Sykes ©2016
Urdu Translation by Neeraj Siddiq

bottom of page